السلام علیکم،
آئیے، مل کر خدا کا پیغام عام کریں۔ دین کے بہت سے احکام ہیں، جن پر ہم شب روز عمل کرتے ہیں، ان میں ایک حکم اللہ کے دین کی نصرت، یعنی مدد ہے۔ اس وقت ، اسلام سمیت تمام ادیان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے ہم مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس مشکل دور میں اسلام کو درپیش ان مسائل سے نکالیں۔ المورد اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام چیلنجز کا مقابلہ اسلام کے صحیح فہم کو پھیلا کر کیا جاسکتا ہے۔
تو آئیے، خدا کے خالص پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ خدمات رضا کارانہ طور پر فراہم کرکے المورد کے ساتھ عملی تعاون کیجیے۔
فرینڈز آف المورد کو درج ذیل پروگرامز میں ترجیحی بنیادوں پر شمولیت کا موقع دیا جائے گا (ان میں سے کچھ پروگرامز محض فرینڈز آف المورد کے لئے ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں صرف وہی شرکت کر سکتے ہیں):
- غامدی صاحب کے ساتھ نشستیں
جاوید احمد صاحب غامدی کے ساتھ ہفتہ وار آن لائن نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان نشستوں میں غامدی صاحب کے ساتھ باقاعدہ سوال و جواب کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان پروگرامز میں فرینڈز آف المورد کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔
- اوپن مائیک / بیلی بیٹھک
اوپن مائیک سیشن گزشتہ چار برس سے المورد لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اب اس سیشن کو ملکی سطح پر پھیلانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جس کا آغاذ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہونے جارہا ہے۔ فرینڈز آف المورد اپنے شہروں اور قصبوں میں ان سیشنز کے انعقاد میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
- تذکیر بالقرآن کی نشست
دانش سرا میں تذکیر بالقرآن کی مختلف نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فرینڈز آف المورد کے لیے دانش سرا میں تذکیر بالقرآن کے سہ ماہی تین روزہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں انسانی نفس کی تذکیر و تربیت کے لیے قرآن مجید سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔ جس میں دیگر شہروں سے آنے والے احباب کے لیے رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
- دانش سرا (خانقاہ)
المورد کے مختلف اسکالرز روزانہ کی بنیاد پر کچھ وقت کے لیے دانش سرا میں عوامی ملاقاتوں کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ جہاں لوگ ذاتی، علمی اور معاشرتی حوالے سے اپنے سوالات علما کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔
- قرآن اسٹڈی سرکل
دین میں بنیادی حیثیت قرآن مجید کو حاصل ہے۔ المورد میں باقاعدہ ہر ہفتے ڈاکٹر ساجد حمید صاحب کے درسِ قرآن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ فرینڈز آف المورد اس پروگرام میں اور دیگر قرآن اسٹڈی سرکلز کا باقاعدہ حصہ بن سکتے ہیں۔
- بک کلب سیشنز
المورد سوسائٹی کے زیرِ انتظام المورد میں ماہانہ بُک کلب سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سیشن میں صاحبِ کتاب کے ساتھ کتاب پر گفتگو کا موقع میسر آتا ہے۔ فرینڈز آف المورد کو ان سیشنز میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔
- محاضرات سیریز
المورد سوسائٹی کے زیر انتظام ماہانہ ایک ایسی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جہاں ملک کے نامور اسکالرز کو مختلف علمی، سماجی و سیاسی موضوعات پر گفتگو کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ فرینڈز آف المورد کو ان سیشنز میں ترجیحی نشستیں فراہم کی جائیں گی۔
- رمضان المبارک تراویح مع ترجمۂ قرآن کا انتظام
دانش سرا میں رمضان کے دوران میں تراویح مع ترجمۂ قرآن کا انتظام ہو گا۔
- رمضان المبارک میں افطار کا اہتمام
دانش سرا میں رمضان کے مہینے میں ہر جمعرات کو اوپن مائیک سیشن کے ساتھیوں کے ساتھ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
- عید ملن پارٹی
المورد سوسائٹی کے زیرانتظام احباب کے مل بیٹھنے، باہم گفت و شنید اور تفریح کے لیے سال میں ایک مرتبہ عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوتا ہے۔
- دبستان شبلی کے اکابرین کی یاد میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد
المورد میں دبستان شبلی کے اکابر علما کے دین اسلام کی ترویج میں کردار اور سماجی خدمات کی یاد میں مختلف کانفرنسوں کا انعقاد ہو گا۔
المورد کے اسکالرز کے مختلف شہروں کے دورے فرینڈز آف المور علماء کرام کو اپنے شہروں میں ملاقاتوں کے لیے بلا سکیں گے۔
جاوید احمد صاحب غامدی کے پاکستان میں ادارے المورد سے وابستہ ہونے کے لئے درج بالا فارم فل کریں۔